ذیشان خان

Administrator
آج ہمارے ہاں قرآن مجید کے نزول کا مقصد کیا ہے؟

تحریر : محمد عاقل الریاضی

1- کسی کے مرنے پر قل کروائے جائیں ،تیجے، ساتویں اور چالیسویں جیسی ہندوانہ رسم ورواج کے موقع پر قرآن خوانی کی جائے اور دین کے ٹھیکیدار مولوی حضرات میت والے کے گھر سے سب کچھ ہڑپ کر جائیں ۔
2- قرآن پر ہاتھ رکھ کر سچی جھوٹی قسمیں اور حلف لیا دیا جائے ۔
3- قرآن کو خوبصورت ریشمی غلاف میں لپیٹ کر گھر کی اونچی جگہ پر رکھ دیا جائے ۔
4- قرآن کو مساجد کی الماریوں کی زینت بنائی جائے ۔
5- قرآن کو تعویذ بنا کر گھول گھول کر پیا جائے ۔
6- قرآن مجید کی چند آیات کو ہندسوں میں بدل کر ،توڑ مڑور کر لکھ کر گلے میں ،کلائیوں و پنڈلیوں پر، اور دکانوں میں، گاڑیوں میں تعویذ بنا کر باندھا جائے ۔
7- قرآن کو نکاح کے موقع پر اپنی بیٹیوں کے سر پر اس کا، سایہ کیا جائے ۔
8- قرآن کو فوت شدہ گان کے ایصال ثواب کیلئے خودساختہ برسی کی رسم کے موقع پر قرآن خوانی کروائی جائے ۔
9- قرآن کو قريب الموت کے پاس بیٹھ کر پڑھا جائے ۔
10- قرآن مجید کی بعض آیات کو بطور وظائف استعمال کئے جائیں ۔
11- قرآن کو خاص دن جمعرات کو ختم قرآن اور چہلم وغیرہ کئے جائیں ۔
12 - قرآن کو لوہے کے چار نکیل پر پڑھ کر گھروں کو باندھے جائیں ۔
13- قرآن مجید کی بعض آیتوں کو گھروں اور دکانوں میں لٹکائے جائیں ۔
14- قرآن مجید کی بسم اللہ الرحمن الرحیم کی جگہ 786 استعمال کئے جائیں ۔
15- قرآن مجید کو بطور نذر ونیاز استعمال کیا جائے ۔
16- قرآن مجید کو فاتحہ خوانی کے طور پر استعمال کیا جائے ۔
17- قرآن مجید کو تعویذ بنا کر گلے میں، کمر میں، کندھےپر، اور تکیہ کے نیچے رکھے جائیں ۔
18- قرآن مجید کو شادی کے وقت لڑکیوں کو بطور تحفہ دیا جائے ۔
19- قرآن مجید کو میت کے ساتھ قبروں میں ڈالے جائیں ۔
20- قرآن مجید کو صرف دم وجھاڑپھوک کے استعمال کئے جائیں ۔
 
Top