ذیشان خان

Administrator
بسم الله الرحمن الرحيم وبه نستعين

چند نیکیاں
ازقلم: عبیداللہ بن شفیق الرحمٰن اعظمیؔ محمدیؔ مہسلہ
.......................................................
نیکی کی تاثیر یہ ہے کہ نیکی گناہوں کو مٹاتی ہے، درجات کو بلند کرتی ہے، اللہ سے اور جنت سے قریب کرتی ہے، اور بدعملی اور گناہ جہنم سے قریب کرتا ہے، اس لیے ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم نیک کام کریں، برائی سے بچیں، اور کسی بھی نیکی کو کبھی حقیر نہ سمجھیں، کیونکہ نیکی نیکی ہے چاہے وہ چھوٹی ہو یا بڑی، اور اللہ اس کا دنیا وآخرت میں بہترین ثواب دینے والا ہے، بنابریں شریعت ہمیں یہ تعلیم دیتی ہے، "لاَ تَحْقِرَنَّ مِنَ الْمَعْرُوفِ شَيْئًا" (صحیح مسلم:6857) خبردار تم کسی نیکی کو کبھی حقیر نہ سمجھو-
قارئین کرام! کتاب وسنت میں نیکیوں کی ایک طویل فہرست ہے، آئیے اسے سرسری طور پر جاننے کی کوشش کرتے ہیں-
1) توحید کا اقرار کرنا
2) نماز پڑھنا-
3) زکوٰۃ دینا-
4) روزہ رکھنا-
5) حج وعمرہ کرنا-
6) دین کا علم سیکھنا-
7) تبلیغ کرنا-
8) عہد وپیمان کو پورا کرنا-
9) صدقہ وخیرات کرنا-
10) مریضوں کی عیادت کرنا-
11) شوہر کی خدمت کرنا-
12) انصاف کرنا-
13) تواضع اختیار کرنا-
14) نرمی برتنا-
15) اللہ کی مخلوق پر احسان کرنا-
16) اللہ کی نیک بندوں سے محبت کرنا-
17) نیک لوگوں کی صحبت میں رہنا-
18) نبی پر درود وسلام بھیجنا-
19) اہل علم کی عزت کرنا-
20) صلہ رحمی کرنا-
21) پڑوسی کے ساتھ حسن سلوک کرنا-
22) حلال کمانا-
23) اپنا مال اپنے اہل وعیال پر خرچ کرنا-
24) ہدیہ دینا-
25) بیوی کو خوش رکھنا-
26) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنا-
27) داڑھی رکھنا-
28) سخاوت کرنا-
29) بیویوں کے کاموں میں ہاتھ بٹانا-
30) شادی بیاہ کرنا-
31) کمزوروں اور مجبوروں کے کام آنا-
32) قرض دینا-
33) راستے سے تکلیف دہ چیزوں کو ہٹا دینا-
34) قرآن کی تلاوت کرنا-
35) ذکر واذکار کرنا-
36) اولاد کی تربیت کرنا-
37) امانت دار بننا-
38) زبان اور شرم گاہ کی حفاظت کرنا-
39) مہمانوں کی مہمان نوازی کرنا-
40) دین کی خدمت کے لیے ہر وقت ہمیشہ تیار رہنا اور قربانی دینا-
41) شرم کھانا-
42) بھٹکے ہوئے لوگوں کو راستہ بتانا-
43) اذان دینا-
44) مسجد کی تعمیر میں حصہ لینا-
45) مسجد صاف کرنا-
46) شادی کرانا-
47) مخلوق کی خدمت کرنا-
48) مصیبت پر صبر کرنا-
49) نعمتوں پر اللہ کا شکر ادا کرنا-
50) غريب کا قرض معاف کر دینا-
یہ چند نیکیاں ہیں جنہیں ہم سب کو کرنا چاہیے، اور نیک کام میں کبھی پیچھے نہیں رہنا چاہیے، ہمیشہ نیکی کے کاموں میں آگے آگے رہنا چاہیے، سستی کوتاہی اور غفلت سے کوسوں دور رہنا چاہیے، اللہ تعالیٰ ہم سب کو نیک عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین-
══════════ ❁✿❁ ══════════
 
Top