ذیشان خان

Administrator
فرض نماز کے آخری سجدے میں لمبی دعا کرنا
================
بعض لوگ نماز کے آخر میں آخری سجدے میں لمبا قیام کرتےہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ دعا کرسکے، ایسا کرنا سنت سے ثابت نہیں ہے ۔
آخری سجدے کو دیگر سجدے سے الگ ڈھنگ سے ادا کرنا سنت کی مخالفت ہے ۔ سنت سے یہ ثابت ہے کہ نماز کے تمام ارکان میں اعتدال ہو۔ قیام ، رکوع اور سجود سب برابر ہوں ۔ البتہ سجدوں میں کچھ طوالت کرسکتا ہے کیونکہ اس کیفیت میں بندہ رب سے قریب ہوتا ہے۔ تاہم دوباتوں کا دھیان رہے ۔
(1) یہ طوالت نماز کے آخری سجدے کے ساتھ خاص نہ ہو۔
(2) اس قدر لمبا سجدہ نہ ہو کہ مقتدی پہ شاق گذرے ۔

واللہ اعلم

کتبہ
مقبول احمد سلفی
 
Top