ذیشان خان

Administrator
آپ قبر میں اپنی حالت کیسے جان سکتے ہو؟

ابن قیم رحمه الله نے فرمایا:

بندہ کی قبر کی حالت ٹھیک ویسے ہی ہے جیسے سینہ میں دل کی، نعمتیں اور عذابات ،قید و آزادی، اگر آپ اپنے قبر کی حالت جاننا چاہو تو اپنے سینہ میں دل کی حالت کو دیکھ لو۔

اگر آپکا دل خوشی ،سکون اور پاکیزگی سے بھرا ہے تو یہی تمہارے قبر کی حالت ہے بإذن الله. اور اس کے برعکس والی بات بھی صحیح ہے۔ اسی لئے اطاعت گزار، صاحب حسن اخلاق، درگزر کرنے والے کو آپ لوگوں میں زیادہ مطمئن پاؤ گے۔
کیونکہ ایمان کی وجہ سے رنج دور ہوجاتا ہے،غم چھٹ جاتے ہیں،ایمان توحید پرستوں کے آنکھوں کی ٹھنڈک ، اور عبادت کرنے والوں کے لئے خوش حال زندگی ہے۔

جو تسبیح کو لازم پکڑے گا اس کے چہرے پر رونق پھوٹ پڑے گی، جو اللہ کی تعریف کو لازم پکڑے گا اس پر خیرات کی برسات ہوگی ، اور جو استغفار پر مداومت اختیار کرے گا اس کے لئے بند دروازے کھول دئے جائیں گے

📚کتاب الداء والدواء صفحہ 187-188
 
Top