ذیشان خان

Administrator
کیا نفل و سنت نماز کے لئے اقامت ہے ؟
===============
اذان و اقامت صرف پنچ وقتہ اور جمعہ کی نماز کے لئے ہے ۔ اس کے علاوہ دیگر نمازوں کے لئے اقامت ثابت نہیں ہے ۔ عیدین کی نماز ہو، سورج و چاند گرہن کی نماز ہو، اسی طرح تہجد کی نماز، چاشت کی نمازیا سنن مؤکدہ ۔
شیخ ابن باز ؒ سے سوال کیا گیا کہ کیا سنت نماز کے لئے اقامت ہے ؟
تو شیخ نے جواب دیا :
"ليس لها إقامة ، الإقامة للفرائض ، أما النوافل ما لها إقامة ، صلاة الكسوف ما لها إقامة ، صلاة الاستسقاء ما لها إقامة ، صلاة العيد ما لها إقامة ، الإقامة للصلوات الخمس ، لها أذان وإقامة" .
یعنی اس کے لئے اقامت نہیں ہے ۔ اقامت صرف فرائض کے لئے ہے ، نفلی نمازوں کے لئے اقامت نہیں ہے ۔ سورج گرہن کی نماز کے لئے اقامت نہیں ہے ، بارش کی نماز کے لئے اقامت نہیں ہے ، عیدکی نماز کے لئے اقامت نہیں ہے ۔ اقامت پنچ وقتہ نمازوں کے لئے ہے ۔ ان کے لئے اذان بھی ہے اور اقامت بھی ۔
واللہ اعلم

اعداد : مقبول احمد سلفی
 
Top