ذیشان خان

Administrator
عمدة القاري للعيني کی ایک بہت بڑی خوبی

✍⁩فاروق عبد اللہ نراین پوری

صحیح بخاری کے شارحین میں سے "باب اور حدیث کے درمیان مطابقت" بیان کرنے کا سب سے زیادہ اہتمام علامہ عینی نے عمدۃ القاری میں کیا ہے۔ اس کتاب کی یہ بہت بڑی خوبی ہے۔
آپ نے ہر ہر باب میں یہ اہتمام کیا ہے، بلکہ اگر مناسبت بالکل واضح اور ظاہر ہو پھر بھی خاموش نہیں رہتے، بلکہ یوں کہتے ہیں: "مطابقته للترجمة ظاهرة"۔
صرف یہی جملہ پوری کتاب میں ڈیڑھ ہزار سے زائد مرتبہ انہوں نے استعمال کیا ہے۔
 
Top