ذیشان خان

Administrator
علماء ربانیین کی فضیلت کے سلسلے میں امام آجری رحمہ اللہ کا ایک بہترین قول

ترجمہ: حافظ علیم الدین یوسف

امام محمد بن الحسين الآجری رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
علماء کیلیے تمام صورتوں میں بھلائی ہے.
طلب علم کیلیے نکلنے میں ان کیلیے فضیلت ہے.
ان کا علماء کے ساتھ بیٹھنا فضیلت والا کام ہے.
ایک دوسرے کے ساتھ مل کر علم کا مراجعہ کرنے میں ان کیلیے فضیلت ہے.
جن سے انہوں نے علم سیکھا ان سے سیکھنے میں ان کیلیے فضیلت ہے.
جن طلاب کو انہوں نے علم سکھایا ہے ان کے سکھانے میں ان کیلیے فضیلت ہے.
اس طرح سے اللہ رب العالمین نے علماء کیلیے کئی ایک اعتبار سے فضیلتیں جمع کر رکھی ہے.
اللہ رب العالمین ہمیں اور ان علماء کیلیے اس علم کو نفع بخش بنائے.

📚کتاب: اخلاق العلماء للآجری
 
Top