ذیشان خان

Administrator
امام احمد اور امام شافعی کا رشتہ

✍⁩فاروق عبد اللہ نراین پوری

امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ اپنے استاد امام شافعی رحمہ اللہ کے متعلق فرماتے ہیں کہ چالیس سال سے میں نے کوئی ایسی نماز نہیں پڑھی ہے جس میں امام شافعی کے لئے دعا نہ کی ہو۔

اپنے علم کے متعلق تواضع وخاکساری کے ساتھ کہتے کہ یہ سب امام شافعی سے ہی سیکھا ہے۔ تیس سال سے کوئی ایسی رات نہیں گزری ہے جس میں میں نے ان کے دعا واستغفار نہ کی ہو۔

ان کے لڑکے عبد اللہ ان سے کہتے کہ ابو یہ شافعی کون تھے؟ میں دیکھتا ہوں آپ ہمیشہ ان کے لئے دعائیں کرتے رہتے ہیں۔
فرماتے: بیٹے شافعی دنیا کے لئے سورج کی مانند تھے، لوگوں کے لئے عافیت کی طرح تھے، اب تم ہی بتاو کیا ان دونوں کا کوئی بدل ہو سکتا ہے؟

(دیکھیں: المقفی الکبیر للمقریزی، 5/202)
 
Top