اہل حدیث

New member
السلام علیکم ورحمۃ اللہ

ہفت روزہ ’’اہل حدیث‘‘ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کا ترجمان رسالہ ہے۔ 51 سال سے جاری وساری ہے۔ یہ رسالہ حقیقت میں مرحوم ومغفور مولانا ابوالوفاء ثناء اللہ امرتسری کے رسالہ ’’اخبار اہل حدیث‘‘ کے سلسلہ کو ہی آگے بڑھانے کی کوشش ہے۔
الحمد للہ شروع دن سے جب سے مجلہ شروع ہوا ہے آج تک تسلسل کے ساتھ ہر ہفتے اشاعت ہوتی ہے، پاکستان بھر کے علاوہ دیگر بہت سے ممالک میں اس کی ترسیل ہوتی ہے۔
موجودہ زمانے کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے دو سال قبل سے ہفت روزہ ’’اہل حدیث‘‘ کی ایک سائٹ بھی تشکیل دی ہوئی ہے۔
ہفت روزہ اہل حدیث

راقم الحروف
بندہ اس مجلہ کے ساتھ گذشتہ 8 سالوں سے منسلک ہے۔ اور اپنی مقدور بھر خدمت انجام دیتا ہے۔
عتیق الرحمن
مرکز اہل حدیث 106 راوی روڈ لاہور
 
Top