ذیشان خان

Administrator
خوبصورت گھر

✍ محمد عاقل الریاضی

جس گھر میں درس وتدریس کا، قرآنی تعلیم کا،سیکھنے سکھانے کاعمل جاری ہو وہ گھر زمین کا انتہائی پر رحمت ٹکڑا ثابت ہوتا ہے ۔۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"ألا إن الدنيا ملعونة، ملعون مافيها ،إلا ذكر الله تعالى ،وما والاه ،وعالما أو متعلما"[ سنن الترمذي :حسنه الألباني رحمه الله]
لوگو! آگاہ رہو !دنیا ملعون ہے، جو کچھ بھی اس میں ہے وہ بھی ملعون ہے، ( اس لعنت دے جو چیزیں محفوظ رہ سکتی ہہیں ان میں ) اللہ کا ذکر اور جو اس سے تعلق رکھتی ہے اور دینی علوم سے بہرہ ور کرنے والے اور دینی تعلیم حاصل کرنے والے ہیں ۔
اس دنیا میں انسان کیلئے لاکھوں کڑوروں کی تعداد میں عالیشان گھر موجود ہیں، مگر ان گھروں میں قابل رشک خوش نصیب گھر وہی ہیں جن ميں قرآن مجید کی تعلیم وتعلم اور اس پر عملی تربیت جاری وساری ہو ،جس گھر میں عبادات پابندی اور باقاعدگی کے ساتھ ادا ہو رہی ہو ۔
وہ گھرانہ کس قدر خوش نصیب گھرانہ ہے ،جس کا سربراہ صبح سویرے فجر کی نماز کیلئے بیدار ہوتا ہے ،اپنی بیوی اور بچوں کو جگاتا ہے، اپنی اولاد کے ہمراہ مسجد کی طرف جاتا ہے، وہاں بیٹھ کر قرآن کی تلاوت اور دعاؤں میں مشغول رہتا ہے، گھر واپس آکر اپنے گھر والوں کو قرآن مجید کی تلاوت میں مشغول دیکھتا ہے تو بے اختیار اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتا ہے ۔
اللہ اکبر کیا ہی خوبصورت گھرانہ ہے ۔۔اللہ رب العزت کا حق بنتا ہے کہ ایسے گھر والوں پر رحمتوں اور برکتوں کی برکھا برسا دے۔ایسےنیک گھرانے والےاللہ کی آفات ومشکلات اور مصائب سے محفوظ رہتے ہیں ۔۔۔
۔۔اللہ ہم سب کو ایسا گھرانہ نصیب فرمائے ۔۔۔۔۔۔آمین
 
Top