ذیشان خان

Administrator
اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے پاس صحابہ کرام کے علاوہ کوئی بھی معجزہ نہ ہوتا تو؟

✍⁩حافظ محمد طاھر

علامہ ابو العباس القرافی رحمہ اللہ (٦٨٤ھ) نے بعض اصولیوں سے نقل کیا ہے کہ :
لو لم يكن لرسول الله صلى الله عليه وسلم معجزة إلا أصحابه لكفوه في إثبات نبوته.
"اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے پاس صحابہ کرام کے علاوہ کوئی بھی معجزہ نہ ہوتا تو آپ کی نبوت کے ثبوت کے لیے وہی کافی تھے."(الفروق : ٤/ ١٧٠ طبع عالم الكتاب)
اللہ اکبر....!!!
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم وہ درخشندہ ستارے ہیں جن کو اللہ تعالی نے اپنے دین کے اولین حاملین کے طور پر پسند فرمایا، اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے حالاتِ زندگی کا مطالعہ کرنے والا جانتا ہے کہ ان کا اخلاق و کردار، تقوی و لِلّہیت، اپنے آپ میں عظیم معجزے کی حیثیت رکھتے ہیں.
 
Top