ذیشان خان

Administrator
علم میں فہم مطلوب ہے

اردو ترجمانی: حافظ عبدالرشید عمری

شیخ ابن عثيمين رحمہ اللہ نے کہا:
حصول علم میں سب سے اہم چیز فہم ہے
یعنی قرآن کی آیتوں میں اللہ تعالٰی کی صحیح مراد کیا ہے
اور احادیث میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی صحیح مراد کیا ہے
کیونکہ بہت سے علماء کرام کے پاس قرآن و سنت کا علم تو ہوتا ہے لیکن وہ فہم سے محروم ہوتے ہیں
ایک عالم دین کے لئے قرآن کا حافظ اور بہت سی احادیث کا حافظ ہونا ہی کافی نہیں ہے
بلکہ قرآن کی آیات میں اللہ کی مراد اور احادیث میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی مراد کا صحیح فہم بھی مطلوب ہے
کیونکہ بہت سے لوگ کئی اعتقادی اور عملی مسائل میں قرآن و سنت کے نصوص سے اللہ اور اس کے رسول کی صحیح مراد کا فہم حاصل کئے بغیر استدلال کرتے ہیں اور گمراہی کا شکار ہو جاتے ہیں

📚"مجموع فتاوى و رسائل"
(٩٦/٢٦)
 
Top