ذیشان خان

Administrator
ستر جلدوں میں "الفنون" نامی ایک کتاب

✍⁩فاروق عبد اللہ نارین پوری

علامہ ابو الوفا ابن عقیل رحمہ اللہ علمائے حنابلہ کے بہت بڑے امام تھے۔ انھوں نے چار سو ستر جلدوں میں "الفنون" نامی ایک کتاب لکھی تھی۔ علمائے حنابلہ کی ایک بہت بڑی خصوصیت یہ ہے کہ وہ عقیدے کے باب میں بہت ٹھوس ہوتے ہیں، سوائے چند حضرات کے جو راہ راست سے بھٹک گئے۔ ان میں سے ایک ابو الوفا ابن عقیل ہیں۔ فاروق عبد اللہ نراین پوری

معلوم ہے اس کی وجہ کیا ہے؟

حافظ ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "أخذ علم الكلام عن أبي علي بن الوليد، وأبي القاسم بن التبان، صاحبي أبي الحسين البصري شيخ المعتزلة، ومن ثم حصل فيه شائبة تجهم واعتزال، وانحراف عن السنة". (معرفة القراء الكبار على الطبقات والأعصار (ص: 261)

اس میں عقل والوں کے لئے بہت بڑی نصیحت ہے۔
 
Top