ذیشان خان

Administrator
صرف صحیح العقیدہ خاتون سے ہی نکاح کریں!

✍⁩عبداللہ عبدالرشید سلفی

یہ نہ کہیں کہ میں اسے اہل حدیث اور سلفی بنا لوں گا کیونکہ آپ سے پہلے بھی کچھ لوگوں نے ایسی کوشش کی اور دنیا نے دیکھا کہ جو اہل سنت وجماعت کا علمبردار تھا کیسے وہ اہل بدعت کا امام بن گیا.
اسلئے کہ عین ممکن ہے کہ آپ اسکی صحبت میں رہ کر اسکی گمراہی کو بھی ہدایت سمجھنے لگیں اور خود بھی گمراہ ہوجائیں.
چنانچہ عمران بن حِطَّان, ابن سیرین رحمہ اللہ کے استاد تھے اور عائشہ ، ابو موسی الاشعری اور ابن عباس رضی اللہ عنھم جیسے صحابہ سے حدیث بیان کرنے والے شخص تھے ، لیکن کیا ہوا دیکھیئے:

سلمہ بن علقمہ امام ابن سیرین رحمہ اللہ سے بیان کرتے ہیں کہ عمران بن حِطَّان نے ایک (خوبصورت)خارجی عورت سے شادی کی اور کہا کہ میں اسے اہل السنت میں لے آوں گا.
ابن سیرین رحمہ اللہ کہتے ہیں : اُلٹا اس عورت نے انہیں اپنے مذہب(خارجیت) میں کھینچ لیا!!!

دیکھیئے : سير أعلام النبلاء طبعة الرسالة (4/ 214)
 
Top