ذیشان خان

Administrator
ایک رات میں دو مرتبہ وتر پڑهنے کا حکم

ایک رات میں ایک مرتبہ ہی وتر پڑهنا چاہئے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک رات میں دو بار وتر پڑھنا جائز نہیں۔
[ابو داؤد۱۴۳۹ابن خزیمہ۱۱۰۱، ابن حبان ۶۷۱، وغیرہ]
اگر کوئی شخص ایک مرتبہ وتر پڑه کے سو جائے اور دوبارہ قیام کرنا چاہے تو کرسکتا ہے مگر بعد میں وتر نہیں پڑهے جیساکہ مذکورہ حدیث سے واضح ہے.
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رات کو اپنی آخری نماز وتر کو بناؤ۔[مسلم:۷۵۱]
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان وجوب کے لئے نہیں ہے.

واللہ اعلم
 
Top