ذیشان خان

Administrator
دعوت فکر وعمل

✍: مامون رشید ہارون رشید سلفی

ہندو مسلم ہر طبقے کے ہاں یہ بات مسلم ہے کہ :" امت کو جتنا نقصان علمائے امت کی خاموشی سے پہنچتا ہے اتنا نقصان دشمنوں کے حملوں اور شیطان کے بہکانے سے نہیں پہنچتا"
اب یہیں دیکھئے ہمارے سامنے کوئی بھی کچھ بھی الٹی پلٹی قسم کی باتیں دین کی طرف منسوب کرکے کہہ جاتا ہے اور علمائے کرام خاموشی کی تصویر بنے سن کر گزر جاتے ہیں گویا ان کے سامنے کچھ کہا ہی نہ گیا ہو یا ان کے سامنے جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ سب صد فیصد درست ہوں.....

یاد رکھئے ہمیں رب تعالیٰ کے دربار میں اس سرد مہری اور بے حسی کا جواب دہ ہونا پڑے گا تب دائیں بائیں تاکنے جھانکنے اور حیلے بہانے اختیار کرنے سے کوئی چھٹکارا نہ ملے گا ....

اس لیے سوچئے سمجھئے خوب غور و فکر کیجئے اور مستعد ہو جائیے اور جہاں کہیں بھی خلاف سنت کوئی کام ہو رہا ہو یا کوئی خلاف قرآن و حدیث کچھ کہہ یا لکھ رہا ہو اس کے خلاف زبانی قلمی قلبی اور مادی ہر قسم کا جہاد کیجئے سلفیت کو عام کیجئے اگر سلف صالحین بھی وضاعین کذابین اور ضعفاء ومجاہیل اور ہوی پرست اہل بدعت کے سامنے خاموشی کا مظاہرہ کرتے تو آج ہمارے پاس دین اپنی اصلی شکل وصورت میں موجود نہ ہوتا.
 
Top