ذیشان خان

Administrator
سورہ یسین قرآن کا دل؟

تحقیق: فضیلۃ الشیخ حافظ ابو یحییٰ نورپوری حفظه الله

نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب ہے کہ:
(إن لكل شيء قلبا، وقلب القرآن يس، ومن قرأ يس كتب الله له بقراءتها قراءة القرآن عشر مرات)
"ہر چیز کا دل ہے اور قرآن کا دل سورہ یسین ہے۔ جس نے اسے پڑھا اللہ اس کے لیے دس بار قرآن پڑھنے کا ثواب لکھ دیتا ہے۔"
(سنن الترمذی:2887)

یہ روایت ضعیف ہے کیونکہ ھارون ابو محمد مجہول اور قتادہ مدلس ہیں سماع کی تصریح نہیں ملی۔
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے بھی اس روایت کو من گھڑت قرار دیا ہے۔
(المنتخب من علل الخلال،ص:117)
 
Top