ذیشان خان

Administrator
ابنِ تیمیہ رحمه الله کا سب سے بڑا مخالف اور بدترین دشمن

✍⁩ عبدالغفار سلفی

شیخ الاسلام ابنِ تیمیہ رحمه الله کا سب سے بڑا مخالف اور بدترین دشمن ابنِ مخلوف تھا، جو نہایت بدعقیدہ اور بدنہاد شخص تھا۔ اس کی وجہ سے امام صاحب کو جیل بھی کاٹنا پڑی تھی۔

امام ابنِ قیم رحمه الله لکھتے ہیں کہ:
"میں ایک دن امام ابنِ تیمیہ رحمہ اللہ کو آپ کے سب سے بڑے دشمن (ابنِ مخلوف) کی موت کی خوش خبری دینے آیا، جو آپ کے ساتھ عداوت رکھنے اور اذیت پہنچانے میں سب دشمنوں سے بڑھ کر تھا۔ تو امام صاحب نے مجھے جھڑک دیا اور میرے اس فعل پر ناگواری کا اظہار کیا۔ پھر إنا لله وإنا إليه راجعون پڑھا اور ابن مخلوف کے گھر کی طرف چل دیے۔ اس کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور فرمایا: مجھے اس (ابنِ مخلوف) کی جگہ ہی سمجھیں، آپ کو کسی بھی چیز کی ضرورت ہو مجھ سے کہیے گا، میں خدمت کے لیے حاضر ہوں۔ ابنِ مخلوف کے گھر والے آپ کی اس بات سے بہت خوش ہوئے، آپ کو دعائیں دیں اور آپ کے اس سلوک کی بڑی تعظیم کی۔"
(مدارج السالكين: ٣٢٩/٢)

یہ تھے ہمارے اسلاف اور ان کا حسن اخلاق، رحمہ اللہ تعالیٰ
 
Top