مدنی اور غیر مدنی علماء کی چپقلش میں ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنا یہ علماء کی شان نہیں۔

کامیاب اور ممتاز وہی ہیں جو اللہ کی راہ میں اللہ کے لئے کچھ کام کر جائیں، سوشل میڈیا پر گروہ بندی کی شکل میں ایک دوسرے پر فوقیت ثابت کرنے سے اللہ کے یہاں رفعت ملنے والی نہیں،کام کرنے والے مدنی و غیر مدنی علماء دونوں ہی خاموشی کے ساتھ اللہ کے دین کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں، اور ہم جیسے لوگ سوشل میڈیا پر اپنی فوقیت اور برتری دکھانے میں اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں۔
اللہ نے علماء کی صفات بیان کر دی ہے اصل میں وہی علماء ہیں۔
(اِنَّمَا یَخْشَی اللّٰہَ مِنْ عِبَادِہِ الْعُلَمٰٓؤُا اِنَّ اللّٰہَ عَزِیْزٌ غَفُوْرٌ۔
’’یقینا اللہ سے ڈرتے تو اس کے بندوں میں سے وہی ہیں جو علماء ہیں۔ یقینا اللہ بہت زبردست ہے، نہایت بخشنے والا")
اور جو اللہ سے ڈرتے ہیں وہ آپس میں لڑتے نہیں۔
اللہ کے لئے کام کیجئے اللہ تعالی آپ کو دنیا و آخرت دونوں میں فوقیت عطا کرے گا۔