ذیشان خان

Administrator
سنت نبوی اور حوض کوثر کا باہمی ربط

✍⁩ حافظ ابن قیم رحمه الله نے کس قدر دل نشیں نکتہ آفرینی کی ہے۔ لکھتے ہیں :

« فله ﷺ حوضان عظيمان: حوضٌ في الدنيا: وهو سنته وما جاء بِه، وحوضٌ في الآخرة. فالشّاربون من هذا الحوض في الدنيا هم الشّاربون من حوضه يوم القيامة، فشاربٌ ومحرومٌ ومستقلٌّ ومستكثرٌ »

"آپ ﷺ کے دو عظیم حوض ہیں: ایک دنیا میں ہے: اور یہ حوض آپ ﷺ کی سنت اور آپ کے لائے ہوئے دین سے عبارت ہے، اور دوسرا حوض آخرت میں ہے۔ دنیا میں آپ ﷺ کے حوض سے پیاس بجھانے والے خوش بخت ہی روز محشر آپ ﷺ کے حوض سے سیراب ہو سکیں گے، چنانچہ کچھ سیراب ہونے والے ہیں اور کچھ حرماں نصیب تشنہ کام رہنے والے ہیں، کچھ جی بھر کر پینے والے ہیں اور کچھ چند گھونٹوں پر گزارا کرنے والے۔"

📄 اجتماع الجيوش الإسلامية : ❪٧٥❫
 
Top