ذیشان خان

Administrator
سعودی عرب مسلمانوں کی آخری پناہ گاہ ہے

علامہ ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

واضح رہے ہمارے درمیان کچھ ایسے لوگ پائے جاتے ہیں (اللہ کرے کہ ان کی تعداد میں اضافہ نہ ہو اور وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہوں) جو یہ چاہتے ہیں کہ اس پر امن مسلم ملک سعودی عرب میں شر و فساد پھیلے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ یہ ملک مسلمانوں کا آخری قلعہ اور آخری پناہ گاہ ہے جس کی سرزمین پر مسلمانوں کا قبلہ اور ان کے مقدس مقامات موجود ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ یہ مسلم ملک برباد ہو جائے تاکہ اس کے نتیجے میں پوری امت اسلامیہ بربادی کا شکار ہو جائے کیونکہ پورے امت اسلامیہ کی نظر ہمیشہ اسی ایک ملک پر مرکوز ہوتی ہے کہ یہاں کیا ہو رہا ہے۔ اس لئے اگر یہاں اس ملک میں شرم و حیا اور دینداری کی دیوار منہدم کر دی گئی تو سمجھو شرم و حیا اور دینداری کا وجود باقی نہ رہے گا۔

(شرح رياض الصالحين /ابن عثيمين/ حديث: الدنيا حلوة خضرة ...)
 
Top