ذیشان خان

Administrator
سنن اربعہ میں موضوع احادیث کی تعداد

✍ فاروق عبد اللہ بن محمد اشرف الحق نراین پوری

شیخ البانی رحمہ اللہ کی تحقیق کے مطابق ان کی تعداد 66 ہے۔
سنن ابی داود میں : ایک حدیث اور ایک اثر۔
سنن ترمذی میں: 18 حدیثیں۔
سنن ابن ماجہ میں: 45 حدیثیں اور ایک اثر۔
اور سنن نسائی میں ایک بھی نہیں۔

ان احادیث کو شیخ محمد شومان الرملی نے ایک کتاب میں جمع کر دیا ہے جس کا انھوں نے نام رکھا ہے "أحاديث السنن الأربعة الموضوعة بحكم العلامة الألباني رحمه الله".

واضح رہے کہ ان احادیث کو اپنی کتابوں میں روایت کرتے وقت ان ائمہ کرام نے انہیں مسندا روایت کیا ہے۔ نیز امام ترمذی نے خود ان پر کلام بھی کیا ہے۔

اس لسٹ سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ سنن اربعہ میں سنن نسائی کا مقام ومرتبہ کیا ہے۔ اسی لئے علما نے صحت و قوت کے اعتبار سے سنن نسائی کو صحیحین کے فورا بعد تیسرے نمبر پر رکھا ہے۔

سنن اربعہ میں بقیہ سنن کے مقابلے اس میں ضعیف احادیث کی تعداد بھی سب سے کم ہے، اور موضوع حدیث تو ہے ہی نہیں ۔

اس موضوع پر ایک مفصل مضمون پیش کرنے کا ارادہ ہے، اللہ تعالی توفیق عطا فرمائے۔
 
Top