ذیشان خان

Administrator
مسائل کے حل کا زرین اصول

تحریر: حافظ عبدالرشید عمری

اسلامی شریعت میں جو امور فرائض و واجبات کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی ادائیگی ضروری ہے
شیخ ابن عثيمين رحمہ اللہ کہتے ہیں:
ایک واجب کی ادائیگی سے دوسرے واجب کا ترک لازم نہیں آنا چاہئے،
بلکہ ہر واجب کو اس کے وقت پر ادا کرنا ضروری ہے۔
اس زرین اصول کو پیش نظر رکھتے ہوئے اسلامی معاشرہ میں علماء و امراء اور عوام الناس پر پر عائد ہونے والے واجبات و فرائض کو سمجھنے اور اس کو ادا کرنے کی ضرورت ہے ،
ہر واجب اور فرض کو اس کا صحیح مقام دیا جائے اور اس کو ادا کرنے کی کوشش کی جائے
تو ان شاء اللہ معاشرہ کے سارے مسائل بآسانی حل ہو سکتے ہیں،
مسائل اس معاشرہ میں پیدا ہوتے ہیں،
جہاں اسلامی فرائض و واجبات کی صحیح تعیین نہیں ہوتی ہے اور اس کا صحیح مقام متعین نہیں ہوتا ہے،
اگر اسلامی معاشرہ میں علماء و امراء اور معاشرہ کے سارے چھوٹے بڑے افراد اپنے اپنے اسلامی فرائض و واجبات کو پہچان کر ان کی ادائیگی کی کوشش کریں گے
تو سارے مسائل اللہ تعالٰی کی توفیق و تائید اور اس کی نصرت سے خود بخود حل ہوتے جائیں گے۔

اللہ تعالٰی نے فرمایا:
من عمل صالحا من ذكر أو أنثى و هو مؤمن فلنحيينه حياة طيبة و لنجزينهم أجرهم بأحسن ما كانوا يعملون(النحل: ٩٧)
جو شخص نیک عمل کرے مرد ہو یا عورت، اس حال میں کہ وہ مومن ہو تو ہم اسے یقینا نہایت بہتر زندگی عطا فرمائیں گے، اور ان کے نیک اعمال کا بہترین بدلہ انہیں ضرور ضرور دیں گے۔
 
Top