ان داتا کون ؟
مذکورہ بالاتمام وضاحتوں سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ اللہ کے سوا داتا کسی کو بھی نہیں کہا جا سکتا ہے ‘چنانچہ کسانوں کے لئے بھی ,,ان داتا‘‘ کا استعمال نہیں کرنا چاہئے ‘بیشک وہ محنت مزدوری کرتے ہیں‘خوب خوب سعی کرتے ہیں‘خون پسینہ بہاتے ہیں‘انہیں اناج پیدا کرنے کے لئے جد و جہد کرنے والا‘محنت کش اور غلہ فراہم کرنے والا کہاجانے چاہئے‘ان کے لئے ان داتا کے استعمال سے بہر حال بچنا چاہئے ‘اس کے استعمال سے اجتناب کرنا چاہئے ‘ اللہ کریم ہمیں ہر قسم کے شرک و بدعت کے شوائب سے محفوظ رکھے‘اس دنیا میں جب تک رکھے ‘ایمان و عمل کے ساتھ رکھے ‘اور جب ہمارا خاتمہ ہو تو خاتمہ بالخیر فرمائے ‘اور ہمیں اپنے پاس سے رزق حلال‘صدق ِ مقال اور عافیت ِ لا زوال کی دولت سے مالا مال فرمائے‘آمین یا رب العالمین
 

Attachments

Top